انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم ہوگئی

جمعہ 22 جون 2018 07:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) انٹر بینک میں جمعرات کے روزپاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستا ن کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر11پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید121.63روپے سے کم ہو کر کر121.52روپے اور قیمت فروخت 121.73روپے سے کم ہوکر121.62روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 124روپے اور قیمت فروخت 124.50روپے پر برقرار رہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں75پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید141.75روپے سے کم ہو کر140.50رپے اور قیمت فروخت 143.25روپے سے کم ہو کر142.50روپے ہو گئی جبکہ یور و کی قیمت خرید 161.30روپے اور قیمت فروخت 163روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

متعلقہ عنوان :