چیئرمین بورڈ آف ریونیو (آج) کے سی سی آئی کا دورہ کریں گے

جمعہ 22 جون 2018 07:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) چیئرمین بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)طارق محمود پاشا (آج) جمعہ کو سہ پہر پونے چار بجے کے سی سی آئی کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایف بی آر کراچی چیمبر کے صدر مفسر عطا ملک، اراکین منیجنگ کمیٹی اور تاجروں و صنعتکاروں سے ملاقات میں تاجروں کو درپیش ٹیکس مسائل ،سیلز ٹیکس ریفنڈز اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :