عوامی جمہوریت، بنیادی حقوق کا تحفظ، آمرانہ جبر و تشدد کا خاتمہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی عظیم جدوجہد کا نتیجہ ہے،جمہوری جدوجہد اور قربانیوں میں محترمہ شہید کا کوئی ثانی نہیں،
پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی صدرغزالہ گولہ اوردیگر کا سالگرہ کی تقریب سے خطاب
جمعہ 22 جون 2018 07:10
(جاری ہے)
اس موقع پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
شہید بینظیر بھٹو نے جس جرات و بہادری سے ملک میں عوام کے حقوق کی جنگ اور عالمی برادری میں پاکستان کا مقدمہ لڑا وہ موجودہ ملکی و علاقائی سیاسی قائدین کے لیئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر شہید نے اپنے عظیم والد ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی اور2جواں سالہ بھائیوں کی شہادت اور ضعیف العمری اور علالت میں مبتلا والدہ کی تیمارداری کرتے ہوئے، اپنے خاوند کو جیل کی سلاخوں میں حوصلہ دیتے ہوئے چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کی بحیثیت ماں ذمہ داریان نبھاتے ہوئے ایک لیڈر و قائد کے ذمہ دارانہ کردار کو جرات و بہادری سے نبھایا وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اور والدہ کی لیگسی کو آگے بڑھاتے ہوئے عوامی سطح پر جس طرح قائدانہ کردار ادا کررہے ہیں اس نی1967ء میں بھٹو شہید کے کردار کی یاد تازہ کردی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم بھٹو بی بی اور جمہوریت کے پیروکار ہیں اور ہم نے جمہوریت کیلئے ہمیشہ قربانیاں دیںآج ہم انہیں سالگرہ کے دن خراج عقیدت پیش کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ آئیں آج بی بی شہید کی سالگرہ کے موقع پر ہم سب یہ عہد کریں کہ ہم چیئرمین بلاول کی قیادت میں بھٹو شہید کے وژن، بینظیر شہید کے افکار و نظریات پر مشتمل ایجنڈہ جمہوریت، انسانی حقوق ، مساوات، سماجی انصاف کی راہ میں تمامتر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اپنے آپ کو آگے کی جانب لے کر بڑھیں گے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.