بلوچستان کے الیکشن ٹریبونل میں 20 اپیلیں دائر‘ 9 جسٹس ہاشم خان کاکڑ اور 11 جسٹس اعجاز سواتی کے ٹریبونل میں دائر ہوئیں،صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ

جمعہ 22 جون 2018 07:10

کوئٹہ۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے الیکشن ٹریبونل میں جمعرات کو 20 اپیلیں دائر ہوئیں، جن میں سے 9 جسٹس ہاشم خان کاکڑ اور 11 جسٹس اعجاز سواتی کے ٹریبونل میں دائر ہوئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو جسٹس ہاشم خان کاکڑ کے ٹریبونل میں دائر کردہ 9 اپیلوں میں سے 7 امیدواروں کے کاغزات نامزدگی منظور ہوئے،جن میں پی بی 12 نصیرآباد کے ممتاز علی، پی بی 11 نصیر آباد کے محمد ابراہیم، پی بی 11 نصیر آباد کے محمد اسلم، شوکت علی، محمد پناح، غلام مجتبیٰ اور محمد عارف شامل ہیں، جبکہ پی بی 16 کے اسرار علی شاہ کے کاغذات نامزگی مسترد رہے،صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق جسٹس اعجاز سواتی کے ٹریبونل میں 11 اپیلیں دائر ہوئیںتھیں جن میں سے پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔

جن میں پی بی 28 کوئٹہ کے محمد اسماعیل، پی بی 49 لسبیلہ کے محمد اقبال، پی بی 29 کوئٹہ کے اختر محمد، پی بی 28 کوئٹہ کے سجاد محمد، اور پی بی 30 کوئٹہ کے محمد حیات شامل ہیںجبکہ باقی 6 اپیلوں پر فیصلہ بعد میں سنایا جائیگا،انہوں نے کہا کہ ٹربیونل میں 22 جون تک اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔