بلوچستان میں ایپلیٹ ٹربیونل میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت جاری، پیپلز پارٹی کے رہنما صادق عمرانی سمیت چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

جمعہ جون 07:10

کوئٹہ۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) بلوچستان میں ایپلیٹ ٹربیونل میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت جاری ہے،ٹربیونل نے پیپلز پارٹی کے رہنما صادق عمرانی سمیت چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورکرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اعجاز سواتی پر مشتمل دو اپیلیٹ ٹریبونلز کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کر رہے ہیں ،پی بی 11 نصیر آباد سے پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر میرصادق عمرانی کے کاغذات منظور کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیا ، ریٹرننگ آفیسر نے پی بی 11 میں صادق عمرانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے،پی بی 41 واشک سے بی این پی مینگل کے امیدوار ظاہر بلوچ کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیا، ٹریبونل نے پی بی 11 نصیر آباد ون سے آزاد امیدوار عارف ابڑو کوبھی الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا،،الیکشن ٹریبونل نے پی بی 11 نصیر آباد 1 سے آزاد امیدوار میر مجتبی مراد ابڑو کا نام بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔