شفاف الیکشن اور عوام کے مسائل کا حل اور خدمت ہما را اولین فرض ہے،نگراں صوبائی وزیر فرزانہ کریم بلوچ

جمعہ 22 جون 2018 07:10

کوئٹہ۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) نگراں صوبائی وزیر سماجی بہبود ، ترقی نسواں و اقلیتی امور فرزانہ کریم بلوچ نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن اور عوام کے مسائل کا حل اور خدمت ہما را اولین فرض ہے ۔ یہ بات انہوںنے چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کی محرومی کو ختم کرنے اور صوبے کی ترقی کے لئے صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد ضروری ہے اس سلسلے میں میرٹ پر شفاف بھرتیاں ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

فرزانہ بلوچ نے خواتین کی تعلیم و تربیت اور ان کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے مقررہ وقت میںتمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے پرزوردیا اور خواتین کو معاشرے کی کردار سازی کا ضامن قرار دیتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود کے لیے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ماتحت محکموں کی کارکردگی کو شفاف الیکشن کے انعقاد کے لئے مؤثر بنانے کی یقین دہانی کروائی اور اس امر کے لئے خود محکموں کی سمت وضح کرنے کا عہد کیا ۔