نگراں صوبائی و زراء کے محکموں میں تبدیلی،آغا عمر احمد خان بنگلزئی کو محکمہ داخلہ و قانون اور عنایت کاسی کو قانون و پارلیمانی امور کے محکمے تفویض کردیئے گئے

جمعہ جون 07:10

کوئٹہ۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء)صوبائی محکمہ ایس اینڈ ڈی جی اے ڈی( کیبنٹ سیکشن) کے ایک اعلامیہ کے مطابق نگراں صوبائی وزراء کے محکموں میں تبدیلی کی گئی ہے اعلامیہ کے مطابق آغا عمر احمد خان بنگلزئی نگراں صوبائی وزیر کو محکمہ قانون وپارلیما نی ا مور، پراسکیوشن ،سپورٹس اینڈ یوتھ افیر ز ،کلچر اینڈٹورزم کے محکموں کی بجائے محکمہ داخلہ وقبائلی امور جبکہ ایڈوکیٹ عنایت اللہ کاسی نگراں صوبائی وزیر کو محکمہ داخلہ وقبائلی امور کی بجائے قانون و پارلیمانی امور،پراسیکیواشن ،سپورٹس اینڈیوتھ افیئرز ،کلچر ٹورزم اینڈ آرکائیوز کے محکموں کاقلمدان دیاگیاہے۔