نگراں صوبائی حکومت صاف وشفاف انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، ملک خرم شہزاد

جمعہ جون 07:10

کوئٹہ۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) نگراں صوبائی وزیر اطلاعات وانفارمیشن ٹیکنالوجی ملک خرم شہزاد نے نگراں صوبائی وزیر آغا عمر احمد خان بنگلزئی کو وزرات داخلہ و قبائلی امور کا قلمدان دیئے جانے پر انہیں مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نگراں صوبائی حکومت صاف وشفاف انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے اور اس مقصد کیلئے امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ آغا عمر احمد خان نبگلزئی بحثیت نگراں صوبائی وزیر داخلہ صوبے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ صوبے کے ہر علاقے کے لوگ پر امن ماحول میں احساس تحفظ کے ساتھ اپناحق رائے دہی استعمال کرسکیں اور انتخابات کا یہ اہم ترین مرحلہ بخیر وخوبی اختتام پزیر ہو۔