گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا سبکدوش ہونے والے آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری کے اعزاز میں عشائیہ

جمعہ جون 07:20

کوئٹہ۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی جانب سے سبکدوش ہونے والے آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں نگراں وزیراعلیٰ علاؤالدین مری، اسپیکربلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی ،چیف سیکریٹری بلو چستان ڈاکٹر نذیر اختر ،آئی جی پولیس محسن حسن بٹ کے علاوہ سیاسی شخصیات اور اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر نے سبکدوش ہونے والے آئی جی پولیس کو امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے خدمات پر یادگاری شیلڈ پیش کی۔