نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس کااین فائیونارتھ ون کا ڈرائیورحضرات کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعہ 22 جون 2018 07:20

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) ڈی آئی جی این فائیو نارتھ زون محبوب اسلم کی ہدایت پر سیکٹر این فائیو نارتھ ون میں ایس ایس پی وحید الرحمان خٹک کی زیرِ نگرانی مسافر بردار اور مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات کیلئے تمام بیٹ ایریاز میں فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع مختلف طبی مراکز کے ماہرین اور ملک کے معروف ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈرائیوروںکے مفت طبی معائنہ کے ساتھ ساتھ اہم احتیاطی تدابیر و انسداد کی بابت معلومات فراہم کی گئیں۔ طبی معا ئنہ عمومی جسمانی تجزیہ کے ساتھ ساتھاڈرائیورز کا شوگر ، فشارِ خون اور نظرکامعائنہ بھی کیا گیا نیز ڈائیوروں کو صحت افزاء خوراک، ضروری آرام ،ورزش اور باقاعدہ طبی معائنہ کے متعلق معلومات اور ادویات و ہدایات بھی فراہم کی گئیں۔ ڈی آئی جی محبوب اسلم نے اس بات پر زور دیا کہ موٹروے پولیس اور عوام میں باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اس طرح کی سر گرمیاں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں اور مستقبل میں بھی اس تسلسل کو قائم رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :