ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ (آج) شروع ہوگا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

جمعہ 22 جون 2018 09:20

برج ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (آج)ہفتہ سے برج ٹائون سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو پہلے میچ میں 226 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔ آئی لینڈرز دنیش چندیمل کی قیادت میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :