یوروزون بجٹ کا مطلب ’یورپی یونین کا خاتمہ‘ ہو گا، پولینڈ

جمعہ 22 جون 2018 09:20

وارسا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) پولینڈ نے خبردار کیا ہے کہ فرانس اور جرمنی کی جانب سے تجویز کردہ ’یوروزون بجٹ‘ یورپی یونین کے خاتمے کے مترادف ہو گا۔

(جاری ہے)

یورو زون میں اصلاحات کی تجاویز فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں نے پیش کی ہیں اور انہیں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی تائید بھی حاصل ہے۔ یورو کرنسی زون کے 19 رکن ہیں جب کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کی تعداد 28 ہے۔ پولینڈ کا کہنا ہے کہ اگر یورو زون کے رکن ممالک اپنے ذرائع سے بجٹ تیار کریں تو یہ اس بلاک کا داخلی معاملہ ہو گا۔ تاہم اگر یورپی یونین کے بجٹ سے رقم نکالی گئی تو اس کا مطلب یونین کا خاتمہ ہو گا۔