بریگزٹ کے بعد ’سنگل مارکیٹ‘ میں نہیں رہیں گے، برطانوی وزیر تجارت

جمعہ جون 09:20

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) برطانیہ کے وزیر تجارت لیام فوکس نے کہا ہے کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ یورپی مشترکہ تجارتی منڈی کا حصہ نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ لندن حکومت یہ واضح کر چکی ہے کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ یورپی سنگل مارکیٹ اور کسٹمز یونین میں شامل نہیں رہے گا۔ برطانوی وزیر کے مطابق عوام نے بریگزٹ ریفرنڈم میں ان معاملات پر برطانوی کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ووٹ دیا تھا اس لیے تجارتی منڈی میں شامل رہ کر لندن حکومت دوبارہ یہ اختیارات واپس برسلز کے حوالے نہیں کرنا چاہتی۔

متعلقہ عنوان :