بریگزٹ کے بعد آئرلینڈ اور برطانیہ کے مابین بارڈر کنٹرول کا معاملہ جلد حل کیا جائے، یٴْنکر

جمعہ 22 جون 2018 09:20

ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود یٴْنکر نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ بریگزٹ کے بعد آئرلینڈ اور برطانیہ کے مابین بارڈر کنٹرول کا معاملہ حل کرنے کے لیے برطانیہ کو جلد اہم اقدامات کرنا پڑیں گے۔ یٴْنکر آئرلینڈ کے دورے پر ڈبلن میں ہیں۔

(جاری ہے)

شمالی آئرلینڈ برطانیہ کا حصہ ہے جب کہ آئرلینڈ یورپی یونین کا رکن ملک ہے۔ برطانیہ بریگزٹ کے بعد اس سرحد پر بارڈر کنٹرول نافذ رکھنا چاہتا ہے۔ یورپی یونین نے یہ تجویز بھی پیش کر رکھی ہے کہ معاملات حل ہونے تک آئرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ یونین ہی میں شامل رہیں، تاہم برطانیہ اس تجویز سے متفق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :