سعودی عرب ،الدمام ڈرائیونگ سکول میں 13 ہزار خواتین کا تربیت کے لیے اندراج

جمعہ جون 09:30

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) سعودی عرب کے شہر الدمام ڈرائیونگ سکول سے اب تک 67 خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جار ی کیے جاچکے ہیں جبکہ اس سکول میں ڈرائیونگ کی تربیت کے لیے مزید 13 ہزار خواتین نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق الدمام میں واقع امام عبدالرحمان بن فیصل یونیورسٹی کے ڈرائیونگ سکول سے سعودی خواتین کو 6مراحل میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں ابتدائی رجسٹریشن ، سکول کی ویب گاہ پر رجسٹریشن ، تربیتی پروگرام کے لیے اندراج ، نظری تربیت ، عملی تربیت اور محکمہ ٹریفک کو کار چلانے کا امتحان دینا شامل ہیں۔اس امتحان میں کامیاب امیدوار وں کو لا ئسنس جاری کردیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ جامعہ امام عبدالرحمان بن فیصل کے کیمپس کی حدود ہی میں خواتین کو ڈرائیونگ کی نظری اور عملی تربیت دی جا رہی ہے۔لائسنس کے حصول کے لیے درخواست دینے والی خواتین کی عمر 18 سال یا اس سے زاید ہونی چاہیے۔ انھیں ایک ڈرائیونگ سکول میں اپنے ناموں کے اندراج کے بعد تربیت کے لیے مقررہ فیس ادا کرنا ہوگی۔