الحدیدہ ایئرپورٹ کو آزاد کرا لینے کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آئے گی ترکی المالکی

جمعہ 22 جون 2018 09:30

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) یمن میں آئینی حکومت کی مدد کرنے والے عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے باور کرایا ہے کہ الحدیدہ شہر میں استحکام واپس لانے کے لیے یمنی حکومت کے ساتھ کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ نیوز چینل کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ الحدیدہ کے ہوائی اڈّے کو مکمل طور پر آزاد کرائے جانے کے بعد شہر کے محاذ پر بڑی پیش رفت سامنے آئے گی۔

ترجمان کے مطابق الحدیدہ کے ہوائی اڈّے کو آزاد کرانے کے معرکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے یمن کے مغربی ساحل میں عرب اتحاد کی فورسز کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل عبدالسلام الشحی نے اعلان کیا تھا کہ عرب اتحاد کی سپورٹ سے یمنی فوج نے الحدیدہ کے ہوائی اڈے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :