جے ایس گلوبل کیپٹل لمیٹڈ کے زیر انتظام امریکی شہروں واشنگٹن اورنیویارک میں ’’پاکستان انویسٹمنٹ کانفرانسز2018ء‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا

جمعہ 22 جون 2018 09:40

جے ایس گلوبل کیپٹل لمیٹڈ کے زیر انتظام امریکی شہروں واشنگٹن اورنیویارک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) بروکیج اور انویسٹمنٹ بینکنگ کی معروف مقامی فرم جے ایس گلوبل کیپٹل لمیٹڈ کے زیر انتظام امریکی شہروں واشنگٹن اورنیویارک میں ’’پاکستان انویسٹمنٹ کانفرانسز2018ء‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جے ایس گلوبل کیپٹل لمیٹڈکے حکام نے کہا ہے کہ کانفرنسز کے انعقاد کا بنیادی مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی اقتصادی شرح نمو سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25جون 2018ء سے شروع ہونے والی تقریبات میں پاکستان کے معروف کاروباری و صنعتی وفود بھی شرکت کریں گے جبکہ کانفرنسز کے انعقاد سے ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :