ْمحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں بعض مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جمعہ جون 09:40

ْمحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں،، پشاور،، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا،، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں بعض مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق (آج) ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے گاجبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں،، پشاور،، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا،، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں بعض مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے تاہم راولپنڈی،سرگودھا، بہاولپور، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ہے۔