ایسپرین باؤل یا انتڑیوں کے کینسر کو ختم کر سکتی ہے

جمعہ جون 11:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) سکاٹ لینڈ میں کی جانے والی طبی تحقیق کے مطابق ایسپرن باؤل یا انتڑیوں کے کینسر کو ختم کر سکتی ہے۔ تحقیقی نتائج کے مطابق ایسپرین کے بہت فائدے ہیں جن میں کولون کینسر سے نجات میں مدد اور دل کے امراض میں کمی بھی شامل ہے تاہم یہ کینسر کے ٹیومرز پر مثبت طور پر اثر انداز ہو ٹیومر کے بننے کے عمل کو روک دیتی ہے۔

(جاری ہے)

طبی تحقیق کینسر کی روک تھام اور اس کے خلاف آگاہی پیدا کرنے والے برطانوی ادارے کینسر ریسرچ اورایڈنبرا یونیورسٹی، سکاٹ لینڈ کے ماہرین صحت مل کر کام کر رہے ہیں۔ تحقیق کے مطابق انسانی جسم میں پائے جانے والے سیل کے اندر ایک مادے کی نشاندہی کی گئی ہے جس کا نام نیوکلیئس ہے۔نیوکلیئس اگر ایکٹیویٹ ہوجائے تو جسم کے اندر ٹیومر بننا شروع ہو جاتے ہیں۔

نہ صرف یہ بلکہ نیوکلیئس کے ایکٹیویٹ ہونے سے الزائیمر اور پارکنسنز جیسے مرض لاحق ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتاہے۔ ایسپرن ٹی آئی ایف نامی ایک مالیکیول کو روک دیتی ہے جو نیوکلئیس کے حرکت میں آنے کے لئے اہم ہے۔سائنسدانوں نے کہا ہے کہ آنت کے کینسر کے سارے مریضوں پر ایسپرین اثر نہیں کرتی تاہم بعض مریضوںپر ایسپرین اثر انداز ہوتی ہے۔