ماحولیاتی تبدیلیاں اجناس کی پیداوار اور خوراک کے معیار کے لئے شدید خطرات کا باعث ہیں

جمعہ 22 جون 2018 11:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) ماحولیاتی تبدیلیاں اجناس کی پیداوار اور خوراک کے معیار کے لئے شدید خطرات کا باعث ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات نہ کئے گئے تو عوامی صحت کے شعبوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے جرمنی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اجناس کی پیداوار کے ساتھ ساتھ خوراک کے معیار کو بھی سنگین نوعیت کے خطرات کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ایک طرف تو اجناس کی پیداوار میں کمی ہو رہی ہے اور دوسری طرف سبزیوں، پھلوں اور اجناس میں غذائیت بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔ اس سے مستقبل میںعالمی سطح پر فوڈ سکیورٹی اور عوامی صحت کے سنجیدہ نوعیت کے سوالات پیدا ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :