چین پاکستان اقتصادی راہداری سے فاٹا بھی استفادہ کرے گا

جمعہ 22 جون 2018 11:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) سے فاٹا بھی استفادہ کرے گا،65 کلومیٹر سی پیک منصوبہ ٹانک سے ڈی آئی خان تک شامل ہے۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور علاقے کی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹانک سے ڈیرہ اسماعیل خان تک 65کلومیٹر سی پیک منصوبے کی تعمیر سے علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا جبکہ عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔

فاٹا ترجمان کے مطابق منصوبے کیلئے جلد زمین کی خریداری کے عمل کا آغازکیا جائے گا اور اس طرح سی پیک منصوبے پر جلد کام کا آغازکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ فاٹا کے عوام کیلئے امن، خوشحالی و ترقی اور پسماندگی کے لئے ایک نیا پیغام لایا ہے۔

متعلقہ عنوان :