رواں سال یکم مارچ سے اب تک6 ہزار886 خاندان واپس اپنے وطن افغانستان پہنچ گئے، وزارت سیفران

جمعہ جون 11:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) ملک بھر سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ رواں سال اب تک 6 ہزار886 خاندان واپس افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ وزارت سیفران کے حکام کے مطابق پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال یکم مارچ سے اب تک6 ہزار886 خاندان واپس اپنے وطن افغانستان پہنچ گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے حوالے سے قائم ادارے یو این ایچ سی آر واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو مفت ٹرانسپورٹیشن اور فی افراد200 امریکی ڈالر دے رہا ہے جبکہ افغانستان میں خوراک کے عالمی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو مفت اشیائے خوردونوش و دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کررہا ہے۔