سعودی عرب، ہیضے کے 11مریض سامنے آگئے

جمعہ جون 11:20

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) سعودی محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ ہیضے کے 11 مریض ریکارڈ پر آئے جن میں سے کوئی بھی سعودی نہیں۔ سعودی اخبار کے مطابق محکمی صحت نے کہا ہے کہ جزان میں سمنے آنے والے 11 ہیضے کے مریضوں میں سے کوئی بھی مقامی شہری نہیں یہ سب غیر قانونی طریقے سے مملکت میں گھسنے والے درانداز ہیں۔

(جاری ہے)

بنی مالک کے الدائر سیکٹر میں ان سب کو یکجا کرلیا گیا ہے اب انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :