وہ جعلی سعودی شہزادہ جس نے ایک عرب ملک کو چکرا رکھ دیا

جمعہ 22 جون 2018 11:20

وہ جعلی سعودی شہزادہ جس نے ایک عرب ملک کو چکرا رکھ دیا
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) لبنان میں سعودی سفارت خانے نے واضح کیا ہے کہ شہزادہ طلال بن سلطان بن عبدالعزیز کے نام سے لبنان میں گھومنے پھرنے والا شخص بہروپیہ ہے۔

(جاری ہے)

اس کے سعودی عرب کے حکمراں خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔ اس نام کا کوئی بھی شخص شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز کی اولاد میں نہیں۔ سفارتخانے نے انتباہ دیا ہے کہ وہ مذکورہ بہروپیے کی حقیقت طشت ازبام کرنے اور اسے عدالت کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام تر قانونی چارہ جوئی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :