عوامی نیشنل پارٹی نے حلقہ این ای13 مانسہرہ ون سے عفت کلثوم کو ٹکٹ جاری کردیا

جمعہ 22 جون 2018 11:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی نے حلقہ این ای13 مانسہرہ ون سے عفت کلثوم کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے قومی اسمبلی کیلئے مزید امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں جن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این ای13 مانسہرہ ون سے عفت کلثوم کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔ وہ اے این پی کے ٹکٹ پر عام انتخابات2018ء میں حصہ لیں گی۔ ان کے مقابلہ میں28 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جن میں مسلم لیگ (ن)، پی پی پی، متحدہ مجلس عمل سمیت دیگرجماعتوں کے امیدوار شامل ہیں۔