رنجیش ڈوگل فلم ’’مشکل‘‘ میںعامل کا کردار ادا کریں گے

جمعہ جون 11:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) بھارتی ٹی وی فلم اداکار رنجیش ڈوگل فلم ’’مشکل‘‘ میں عامل کا کردار ادا کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں فلم کے پروڈیوسر روندر جیت دریاکا کہنا ہے کہ جب بھی برائی غالب آجاتی ہے تو اچھائی اسے ختم کر دیتی ہے چاہے اس میں کتنی بھی مشکل کیوں نہ ہو اور یہی خیال فلم’’’مشکل‘‘ میں دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے پہلے شیڈول کی عکسبندی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ فلم کی عکسبندی اٹلی اور ممبئی میں کی جائے گی، جس مین اداکار رنجیش ڈوگل اور کنال رائے کپور عامل کے کردار میں دکھائی دیں گے جو بھوتوں کو اور بری چیزوں کے خاتمے میں مدد کرتے ہیں، فلم میں پوجا بشت اور ارچنا شاستری بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :