فلم ’’لوراتری ‘‘ کا موشن پوسٹر جاری

جمعہ جون 11:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) بالی وڈ فلم ’’لوراتری ‘‘ کا موشن پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ایوش شرما نے سلمان خان فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’لوراتری ‘‘ کا موشن پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں ایوش شرما اور ورینا حسین خوشگوار موڈ میں موٹر سائیکل پر سوار ہیں جبکہ ان کے پس منظر میں لائٹیں دکھائی دے رہی ہیں اور گجراتی گانا پلے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فلم سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کی پہلی فلم ہے جس کے ہدایتکار ابھی راج میناوالا ہیں، فلم رواں سال 5اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔