ایشان کھٹر اور جھانوی کپور فلم ’’دھڑک ‘‘ کی تشہیر میں مصروف

جمعہ 22 جون 2018 11:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) بالی وڈ اداکار ایشان کھٹر اور جھانوی کپور فلم ’’دھڑک ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ایشان کھٹر اور جھانوی کپور ان دنوں ہدایتکار ششانک کھیتن کی فلم ’’دھڑک ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے جئے پور میں ہدایتکار کے ہمراہ مختلف تقریبات میں بھی شرکت کی اور فلم کے ٹائٹل گانے ’’دھڑک ہے نا‘‘ پر ڈانس بھی کیا، اس موقع پر جھانوی کپور نے سفید رنگ کا لباس اور ایشان کھٹر نے سیاہ پینٹ شرٹ اور جیکٹ پہن رکھی تھی، فلم رواں سال 20جولائی کو ریلیزکی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ فلم آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ہو گی۔

متعلقہ عنوان :