وادی نیلم سے مظفرآباد آتے ہوئے سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ ‘ پانچ افراد جاں بحق ‘10زخمی ہو گئے

عوام نے زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیاجہاں چار سیاحوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے

جمعہ جون 11:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) وادی نیلم سے مظفرآباد واپس آتے ہوئے کے پی کے کے نواحی علاقے دیربالا کے سیاحوں کی گاڑی کو کہوڑی پل کے پاس حادثہ ، دس زخمی 5جاں بحق ، 4کی حالات تشویشناک ،ْ عوام نے زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا جہاں لاشیں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی جبکہ زخمیوں کی طبی امداد شروع، ضلعی انتظامیہ اور پولیس سابقہ روایت قائم کرتے ہوئے تاخیر سے پہنچی جبکہ عوام نے زخمیوں کو پہلے ہی سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وادی نیلم سے واپس آتے ہوئے KPKکے نواحی علاقے دیر بالا کے سیاح جو وادی نیلم کے مختلف علاقوں کی سیر کرنے کے بعد واپس مظفرآباد کی طر ف آرہے تھے کہ کہوڑی پل کے پاس موڑ کاٹتے ہوئے ڈاٹسن نمبر6468بے قابو ہوکر دریاکے کنارے جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 16سیاحوں میں سے 5جاں بحق ہوگئے جبکہ 10زخمی جن میں سے 4کی حالت تشویشناک ، زخمی سیاحوں نے عوام کی مدد سے اپنے بھائیوں کی لاشیں اور شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا جہاں 4سیاحوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے دوسری جانب تھانہ کہوڑی جو چند قدموں کے فاصلے پر ہے، اُس وقت پہنچا جب زخمی اور ڈیڈ باڈی مظفرآباد پہنچ چکی تھی جس کے بعد پولیس نے اپنی کاغذی کاروائی پوری کرنے کیلئے سی ایم ایچ مظفرآباد پہنچ گئے ،درِاثنا زخمیوں کی طبی امداد شروع ! جبکہ مرنے والوں کی میتوں کو دیر بالا روانہ کرنے کیلئے عمل شروع کردیا۔