آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں بارش اور تیز آندھی کا سلسلہ شروع‘گرمی کا زور ٹوٹ گیا

جمعہ 22 جون 2018 11:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں بارش اور تیز آندھی کا سلسلہ شروع‘ گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،مظفرآبا دکے مختلف علاقوں کے گٹر ابلنے لگ گئے ،ْ بلدیہ کے اہلکار غائب !شہریوں کو پریشانی کا سامنا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آزادکشمیر سمیت مظفرآبادمیں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع مختلف علاقوں میں گندگی کے باعث گٹر بند ہوگئے ، پانی سڑکوں پر تیرنے لگا ، راہ چلتے عام آدمی کیلئے مشکلات کا سامنا ، صفائی کا کوئی نظام نہ ہونے کے باعث عوام کی بلدیہ کو بدعائیں ! جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ ’’میونسپل کارپوریشن کے ہوتے ہوئے مختلف گلیوں اور مین روٹس پر گٹر ابل رہے ہیں جس کا گندہ پانی سڑکوں پر تیر نے لگا جس کی وجہ سے نمازیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جو کہ سوالیہ نشان ہے ‘‘۔

متعلقہ عنوان :