ملازمین سماجی بہبود و ترقی نسواں کا احتجاج ، ایپکا آزاد کشمیر ،غیر جریدہ ملازمین آزاد کشمیر کا حمایت کا اعلان

جمعہ 22 جون 2018 11:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) ملازمین سماجی بہبود و ترقی نسواں کا احتجاج ، ایپکا آزاد کشمیر ،غیر جریدہ ملازمین آزاد کشمیر نے حمایت کا اعلان کر دیا۔13سال سے تعینات ایڈھاک ملازمین سماجی بہبود و ترقی نسواں نے حکومت آزاد کشمیر کو24جون کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے اگر 24جون تک مستقل نہ کیا گیا تو 25جون کو مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے جو مستقل کیے جانے تک جاری رہے گا ،احتجاجی دھرنے کے حوالے سے ملازمین سماجی بہبود کیملازمین تنظیموں سے مشاورت جاری ایپکا آزاد کشمیر کے مرکزی صدر و مر کزی سیکرٹری جنرل پاکستان سید صدیق حسین شاہ ،غیر جریدہ ملازمین کے مرکزی صدر سالک رشید عباسی نے بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی بہود وترقی نسواں کے ملازمین راجہ اعجاز ظہیر،راجہ فاروق خان،سردار نعیم خان،راجہ عمر،علی سبحان،زکاؤالرحمان،ارباب قیوم،نواز مظفر،محسن شاہ،راشد کاشیانہ،امبرین کوثر،سائرہ پروین،سائرہ انجم،نازیہ بشیر،زرقاکوثر،رخسانہ اعجاز،شگفتہ نزیر عذرا اعوان،محمد زاہد،قمرپرویز،ظہیر احمد،گلناز بشیر و دیگر نے میڈیا نمائندگان سے دوران گفتگو کہا کہ سماجی بہبود وترقی نسواں میں آزاد کشمیر بھر سے 3سو سے زاہد ملازمین عرصہ 13سال سے سماجی بہبود وترقی نسواں کے پروگرام 21ویمن ڈویلمنٹ سنٹرز،ایمپلائمنٹ سنٹرز،شلٹر ہومز اور کاشیانہ سنٹرز میں بطور ایڈھاک کام کررہے ہیں اور ہمیں 13سال گزر گئے ہیں محکمہ نے جانسہ دے رکھا ہے کہ آپ کو مستقل کیا جائے مگر ابھی تک ہمیں مستقل نہیں کیا گیا وزیر سماجی بہبود نے بھی ہمیں یقین دہانی کروائی کے آپ کو مستقل کیا جائے گا لیکن محکمہ خود اس میں روڑے اٹکا رہا ہے ہم نے آزاد کشمیر کی جملہ ملازمین تنظیموں کے صدور و جنرل سیکرٹری صاحبان سے رابطہ کرنے کے بعد احتجاج کی کال دی ہے ہم 25تاریخ کو اپنے بچے لے کر سڑک پر نکلیں گے اور جب تک ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جاتا اس وقت تک ہم احتجاج پر رہے گے ملازمین تنظیموں نے ہمارے احتجاج کی مکمل حمایت کی ہے اورہم نے حکومت کو 24جون 2018کی ڈیڈ لائن دی ہے ہمیں 24جون تک مستقل نہ کیا گیا تو 25 جون کو بچوں سمیت سڑکوں پر آجائیں گئے اور مرکزی ایوان صحافت کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے جو ہمارے مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :