عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے وزیراعظم اور نائب صدر کی مشاورت

دونوں رہنمائوں کا سیاسی دھڑوں کو حکومت کی تشکیل کی دعوت دینے اور حکومت سازی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے پراتفاق

جمعہ 22 جون 2018 11:40

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) عراق میں گذشتہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کی مشاورت جاری ہے۔ گذشتہ روز وزیراعظم حیدر العبادی اور نائب صدر ایاد علاوی نے بھی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعتوں پر مشتمل حکومت کی تشکیل پر مشاورت کی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق وزیراعظم العبادی کے دفتر سے جاری شدہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم حیدر العبادی اور نائب صدر ایاد علاوی کے درمیان ملاقات میں نئی حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور نائب صدر نے سیاسی دھڑوں کو حکومت کی تشکیل کی دعوت دینے اور حکومت سازی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے سے اتفاق کیا۔

اس کمیٹی کے قیام کا مقصد حکومت اور ریاست کے پیش آئند پروگرام کے مطابق جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کی بنیاد پرحکومت سازی کی راہ ہموار کرنا ہے۔دونوں رہ نماؤں نے مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات، ان الزامات کی آڑ میں مخصوص سیاسی مقاصد کے حصول کی کوششوں، ملک کی تعمیر نواور عوام کے بہتر مستقبل پربھی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :