پاکستان پر دباؤ ڈال کر امریکی مطالبات منوانے کی پالیسی ناکام ہونے کا اعتراف
طالبان ٹھکانوں کا مکمل صفایا کرنے کے لیے پاکستان سے تعاون کی توقع،اس ضمن میں ابھی بہت کام کرنا ہے،ایلس جی ویلز
جمعہ 22 جون 2018 11:40
(جاری ہے)
ایلس ویلز نے تسلیم کیا کہ پاکستان پر دباؤ ڈال کر امریکی مطالبات منوانے کی پالیسی کچھ خاص کامیاب نہیں رہی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جنوبی ایشیا کے حوالے سے حکمت عملی کے اعلان کے 10 ماہ بعد بھی محض چند مثبت چیزوں کے علاوہ، پاکستان کی جانب سے خاطر خواہ ٹھوس اور فیصلہ کن اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے جن کی ہمیں توقع تھی۔امریکی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں پاکستان کو بہت اہم کردار ادا کرنا ہے اوراس کے جائز مفادات بھی وابستہ ہیں جن کا وہ امن عمل کے ذریعے کا تحفظ چاہتا ہے، امریکا نہ صرف پاکستان کے مفادات سے آگاہ بلکہ اپنے خدشات دور کرنے کے لیے اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان خدشات کو دور کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ جو مذاکرات کیے اس میں افغانستان کے ساتھ امن کے قیام کی کوششوں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔امریکی عہدیدار نے اپنے بیان میں تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ طالبان بار بار ابھرنے کی صلاحیت رکھنے والے دشمن ہیں، اور افغان فوج کو اب بھی افغانستان کے مضافاتی علاقوں کے بڑے حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے سخت مشکلات درپیش ہیں۔پاکستان کے حوالے سے انہوں نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز تک لانے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرے اور جو عناصر امن مذاکرات کا حصہ بننے کو تیار نہ ہوں انہیں گرفتار یا نکال باہر کرے۔ایلس ویلز نے مزید بتایا کہ ایران سے لے کر روس ، بھارت، چین اور وسطی ایشیا کے ممالک سمیت افغانستان کے تمام ہمسایہ ممالک بارہا افغانستان میں امن عمل کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلاچکے ہیں، جنہیں انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی افغان پالیسی کی کامیابی قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ماضی میں اس قسم کے اقدامات سے افغانستان میں مکمل امن کے قیام میں کامیابی نہیں ملی جو تین دہائیوں سے زائد عرصے سے حالت جنگ میں ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.