ہلدی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ جون 12:00

قصور۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہلدی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اچھی فصل کے حصول کیلئے زرخیزاور مناسب نکاس والی زمین کا انتخاب کریں۔محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ ہلدی کی کاشت کیلئے ہلکی میرازمین کا بھی انتخاب کیاجاسکتاہے تاہم سایہ دار زمینوں میں ہلدی کی کاشت سے شاندار پیداوارکا حصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار باغات والی زمینوں میں بھی ہلدی کاشت کرکے اضافی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہلدی کی کاشت کیلئے زمین میں تین سے چار مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو نرم و بھربھرا کرلیناچاہئیے تاہم روٹاویٹرکی سہولت میسر ہونے کی صورت میں ایک دفعہ روٹا ویٹرچلاکر بیج کا اگائو مزید بہتر بنایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار فی ایکڑ شرح بیج 12سے 15من تک رکھیں۔