سردار مہتاب اور عائشہ گلالئی نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلٹ ٹریبونل سے رجوع کر لیا

جمعہ جون 12:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) اپیلٹ ٹریبونل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ سردار مہتاب اور عائشہ گلالئی نے این اے 53 میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپیلٹ ٹریبونل میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی‘ سردار مہتاب اور عائشہ گلالئی نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔ اپیل میں آر او کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔