قوم کیلئے زبردست خوشخبری۔۔۔ بڑے ریلیف کیلئے ہو جائیں تیار!

پٹرول کی قیمت کم کرنے کیلئے چیف جسٹس کیا کرنے جا رہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

جمعہ 22 جون 2018 12:12

قوم کیلئے زبردست خوشخبری۔۔۔ بڑے ریلیف کیلئے ہو جائیں تیار!
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) سپریم کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کے لئے 10 روز میں فارمولا طلب کرتے ہوئے قیمتوں اور ٹیکسز کے طریقہ کار کا از سر نو جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اور اضافی ٹیکس کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے قیمتیں کم کرنے کے لئے دس روز میں فارمولا طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے اوگرا‘ پی ایس او اور دیگر حکام کی بریفنگ پر اظہار عدم اطمینان کیا۔ عدالت نے قیمتوں اور ٹیکسز کے طریقہ کار کا از سر نو جائزہ لینے کا حکم دیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ مشاورت کرکے بتائیں ٹیکسز کم کرکے کیسے قیمت کم کی جاسکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے ان اداروں کے موجودہ سربراہوں کی تقرری کی تفصیل بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سربراہوں کی تقرری کا طریقہ کار اور مطلوبہ قابلیت بھی بتائیں لوگوں پر ترس کھانا سیکھیں عوام ٹیکس دے دے کر رل گئے ہیں۔