Live Updates

عمران خان عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے‘ دھرنوں اور انتشار کی سیاست میں فیصلے کا دن آرہا ہے‘ پی ٹی آئی پشاور کو اکھاڑنے اور دھول اڑانے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکی، حمزہ شہباز کی لیگی کارکنوں اور امیدواروں سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 22 جون 2018 12:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے‘ دھرنوں اور انتشار کی سیاست میں فیصلے کا دن آرہا ہے‘ پی ٹی آئی پشاور کو اکھاڑنے اور دھول اڑانے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو حمزہ شہباز سے (ن) لیگ کے سینئر کارکنوں اور انتخابی امیدواروں نے ملاقاتیں کیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ دھرنوں اور انتشار کی سیاست میں فیصلے کا دن آرہا ہے۔ عمران خان عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے (ن) لیگ کی پانچ سالہ دور حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھے گی۔ پی ٹی آئی پشاور کو اکھاڑنے اور دھول اڑانے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات