پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بجلی کے بریک ڈائون کی تحقیقات مکمل ‘نیپرا نے ناردرن پاور جنریشن پر 50لاکھ کاجرمانہ عائد کردیا

جمعہ 22 جون 2018 12:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) نیپرا نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بجلی کے بریک ڈائون کی تحقیقات مکمل کرکے ناردرن پاور جنریشن پر 50لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بجلی کے بریک ڈائون کی تحقیقات مکمل ہوگئیں۔ نیپرا کے مطابق ناردرن پاور جنریشن پر 50لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ بجلی کا بریک ڈائون 15جنوری کو ہوا تھا پاور بریک ڈائون کمپنی کی کوتاہی کے باعث ہوا۔