پاکستانی تاجر حکومتی حمایت سے چین کو برآمدات میںاضافہ کر سکتے ہیں

سرکاری سطح پر بہتر حکمت عملی اپنانے سے برآمدی آڈر حاصل کئے جا سکتے ہیں ، زبیر احمد ملک

جمعہ جون 12:12

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) کنمنگ میں حالیہ پانچویں چین۔۔جنوبی ایشیاء تجارتی نمائش(ایکسپو)میں شرکت کرنے والے پاکستانی تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر انہیں حکومت کی طرف سے جائز حمایت حاصل ہو تو وہ چین کو برآمدات میں اضافہ کر سکتے ہیں ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اورسارک ایوان صعنت اور تجارت کی ایگزیٹو کیمٹی کے سابق رکن زبیر احمد ملک نے کہا کہ پاکستانی تاجر صرف اسی صورت میں برآمدی آڈر حاصل کر سکتے ہیں جب سرکاری سطح پر بہتر حکمت عملی اپنائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تجارتی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سطح پر بعض زبردست اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔کن منگ میں منعقدہ پانچویں چین ۔جنوبی ایشیاء ایکسپو میں مجموعی طور پر 266معاہدے کئے گئے،سرمایہ کاری کے صوبائی بیورو کے مطابق یہ معاہدے صاف توانائی،گرین فوڈ اور سیاحت کے شعبے میں کئے گئے ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کے سابق ڈی جی میر ناصر عباس نے کہا کہ یہ ایکسپو انتہائی سودمند ہے اور اس سے پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی مراسم مستحکم ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :