ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 19 ارب 38کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 22 جون 2018 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 19 ارب 38کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے رواں مالی سال میں42ارب90کروڑ روپے کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق حکومت نے وزارت ریلوے میں سی پیک سپورٹ پراجیکٹ کیلئے تین کروڑ، سٹاف کوارٹرز کی تعمیرکیلئے 11کروڑ31 لاکھ، سی پیک کے تحت پورٹ قاسم ٹو بن قاسم ٹریک کو دو رویہ کرنے کیلئے 12کروڑ45 لاکھ، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کیلئی5 ارب50کروڑ، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے آلات کی خریداری کیلئی21کروڑ، وزارت ریلوے میں پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ کیلئے 28کروڑ، 2010ء کے سیلاب سے متاثرہ املاک کی بحالی کیلئی52کروڑ64لاکھ، خانیوال ٹو سکھر کی بحالی کیلئی58کروڑ، سگنل گیئرکی تبدیلی کیلئے ایک ارب99کروڑ، کوہاٹ ٹو راولپنڈی ریل کار چلانے کیلئی33کروڑ، 100ڈی ای ای لوکوموٹوز کی سپیشل ریپیئرنگ کیلئے ایک ارب2کروڑ، خانپور لودھران سیکشن کی بحالی کیلئے ایک ارب79کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :