ذہنی دبائوکاشکارمیسی کروشیاکے فٹ بالر ایوان سے الجھ پڑے

حریف فٹ بالرسے ٹکرہوئی تومیسی نے ایوان کے پیر کو زور سے جھٹک دیا کیا میسی پاناما پیپرز2 میں نام آنے پر دبائو کا شکار ہیں ،ْمداحوں کا دلچسپ تبصرہ

جمعہ 22 جون 2018 12:33

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) ذہنی دبائوکاشکارمیسی کروشیاکے فٹ بالر ایوان سے الجھ پڑے ،ْحریف فٹ بالرسے ٹکرہوئی تومیسی نے ایوان کے پیر کو زور سے جھٹک دیا۔میڈیارپور ٹ کے مطابق کروشیاکیہاتھوں شکست دیکھ کرمستقل مزاج میسی غصے پرقابو نہ پاسکے، ارجنٹینا کو عبرتناک شکست سے بچانے میں ناکام میسی کا غصہ دیکھ کرمداح بھی حیرت زدہ رہ گئے۔

(جاری ہے)

میسی کے مداحوں نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ کیا میسی پاناما پیپرز2 میں نام آنے پر دبائو کا شکار ہیں واضح رہے کہ میچ سیایک دن قبل لیونل میسی کانام پاناماپیپرز 2 میں بھی آیا تھا۔دوسری جانب ملکی ٹیم کی عبرتناک شکست پر ارجنٹینا کے سابق اسٹارفٹبالرمیراڈونا سر پکڑ کر بیٹھ گئے اور اپنا چہرہ ہاتھوں سے چھپالیا۔ابتدامیں پرجوش میراڈونا میچ کے آخری لمحات میں آبدیدہ بھی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :