انگلینڈ نے آسٹریلیا کوباآسانی 6وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں چار۔صفر کی برتری حاصل کرلی

انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف45 ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ،ْجیسن رائے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ 24 جون کو مانچسٹر میں کھیلا جائیگا

جمعہ 22 جون 2018 12:33

چیسٹر لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) چوتھے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کوباآسانی 6وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں چار۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔ریور سائیڈ گرائونڈ ، چیسٹر لی اسٹریٹ پر کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان ٹم پینے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر فنچ اور ہیڈ نے 101رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، ہیڈ 63رنز بناکر فنچ کا ساتھ چھوڑ گئے۔

نئے بیٹسمین شان مارش نے فنچ کا بھرپور ساتھ دیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 124رنز جوڑ کر مجموعی اسکور 225 تک پہنچادیا،فنچ 100رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔نئے بیٹسمین اسٹوئنس صرف ایک رن بناسکے، اس کے بعد وکٹیں گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ اگلے چھ بیٹسمین مجموعی اسکور میں صرف 85رنزکا اضافہ کرسکے اور ٹیم مقررہ 50 اوور میں 310رنز بناسکی۔

(جاری ہے)

مارش نے 92گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 101رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے ویلے نے 4، جبکہ ووڈ اور عادل راشد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کے اوپنرز جیسن رائے اور بیرسٹو نے شاندار آغاز فراہم کرکے ٹیم کیلئے جیت کی بنیاد رکھ دی، جیسن روئے 174رنز کی شراکت کے بعد 101رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔بیرسٹو نے 79 ، بٹلر نے ناقابل شکست 54 رنز بنائے جبکہ ہیلز 34رنز پر ناٹ آئوٹ رہے اور اس طرح انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف45 ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ،ْجیسن رائے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ 24 جون کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :