پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بہتر ہوئی ،ْشاہد آفریدی

کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جائے تو وہ بہترین پرفارمر ثابت ہوتے ہیں ،ْ میڈیا سے بات چیت

جمعہ 22 جون 2018 12:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بہتر ہوئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بہتر ہوئی اور قومی ٹیم کی پرفارمنس میں بھی نمایاں فرق آیا ہے۔ کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جائے تو وہ بہترین پرفارمر ثابت ہوتے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے معیار میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے، سپر باکسنگ لیگ سے ہمارے باکسروں کی مالی حالت بھی پہلے سے بہت بہتر ہوجائے گی۔