امریکی قومی سلامتی کے مشیر روس جائیں گے،تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائیگا

دورے کا مقصد روسی و امریکی صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پوٹن کی ممکنہ ملاقات کی راہ ہموار کرنا ہے،ذرائع

جمعہ جون 12:43

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن روس کا دورہ کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی مشیر کے روسی دورے کی تصدیق روسی حکومت کے ترجمان نے بھی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جان بولٹن کے اس دورے کا مقصد روسی و امریکی صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پوٹن کی ممکنہ ملاقات کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اس دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :