شامی جنگی طیاروں کی جنوبی علاقے پر بمباری، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ہدف بنایا

جمعہ 22 جون 2018 12:43

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) جنوبی شام کے دیہات پر دمشق حکومت کے جنگی طیاروں نے بمباری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ جنگی طیاروں نے بمباری کے دوران مبینہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ہدف بنایا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں شامی اپوزیشن کے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری نے کہاکہ جنوبی شام کے دیہات پر دمشق حکومت کے جنگی طیاروں نے بمباری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

جنوبی شامی صوبے دِرعا کے ان دیہات پر شامی باغی قابض ہے۔ مجموعی طور پر درعا کا دو تہائی کنٹرول باغیوں کے پاس ہے۔ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں اور اردنی سرحد کے قریب واقع ان دیہات میں بارہ ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ جنگی طیاروں نے بمباری کے دوران مبینہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ہدف بنایا۔

متعلقہ عنوان :