بریگزٹ کے بعد آئرلینڈ اور برطانیہ کے مابین بارڈر کنٹرول کا معاملہ جلد حل کیا جائے، یورپی کمیشن

جمعہ جون 12:43

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) یورپی کمیشن کے صدر ڑاں کلود یٴْنکر نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ بریگزٹ کے بعد آئرلینڈ اور برطانیہ کے مابین بارڈر کنٹرول کا معاملہ حل کرنے کے لیے برطانیہ کو جلد اہم اقدامات کرنا پڑیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یٴْنکر آئرلینڈ کے دورے پر ڈبلن میں ہیں۔

(جاری ہے)

شمالی آئرلینڈ برطانیہ کا حصہ ہے جب کہ آئرلینڈ یورپی یونین کا رکن ملک ہے۔ برطانیہ بریگزٹ کے بعد اس سرحد پر بارڈر کنٹرول نافذ رکھنا چاہتا ہے۔ یورپی یونین نے یہ تجویز بھی پیش کر رکھی ہے کہ معاملات حل ہونے تک آئرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ یونین ہی میں شامل رہیں، تاہم برطانیہ اس تجویز سے متفق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :