بریگزٹ کے بعد سنگل مارکیٹ میں نہیں رہیں گے، برطانوی وزیرتجارت

تجارتی منڈی میں شامل رہ کر دوبارہ یہ اختیارات واپس یورپ کے حوالے نہیں کرناچاہتے،بیان

جمعہ 22 جون 2018 12:43

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) برطانیہ کے وزیر تجارت لیام فوکس کا کہنا ہے کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ یورپی مشترکہ تجارتی منڈی کا حصہ نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ لندن حکومت یہ واضح کر چکی ہے کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ یورپی سنگل مارکیٹ اور کسٹمز یونین میں شامل نہیں رہے گا۔ برطانوی وزیر کے مطابق عوام نے بریگزٹ ریفرنڈم میں ان معاملات پر برطانوی کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ووٹ دیا تھا اس لیے تجارتی منڈی میں شامل رہ کر لندن حکومت دوبارہ یہ اختیارات واپس برسلز کے حوالے نہیں کرنا چاہتی۔

متعلقہ عنوان :