یوروزون بجٹ کا مطلب یورپی یونین کا خاتمہ ہو گا، پولینڈکا انتباہ

جمعہ 22 جون 2018 12:46

یوروزون بجٹ کا مطلب یورپی یونین کا خاتمہ ہو گا، پولینڈکا انتباہ
وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) پولینڈ نے خبردار کیا ہے کہ فرانس اور جرمنی کی جانب سے تجویز کردہ ’یوروزون بجٹ‘ یورپی یونین کے خاتمے کے مترادف ہو گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورو زون میں اصلاحات کی تجاویز فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں نے پیش کی ہیں اور انہیں جرمن چانسلر انجیلامیرکل کی تائید بھی حاصل ہے۔ یورو کرنسی زون کے انیس رکن ہیں جب کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کی تعداد اٹھائیس ہے۔ پولینڈ کا کہنا ہے کہ اگر یورو زون کے رکن ممالک اپنے ذرائع سے بجٹ تیار کریں تو یہ اس بلاک کا داخلی معاملہ ہو گا۔ تاہم اگر یورپی یونین کے بجٹ سے رقم نکالی گئی تو اس کا مطلب یونین کا خاتمہ ہو گا۔