دبائو کے بعد ٹرمپ نے مہاجربچوں کے حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردئیے

ری پبلکن قانون ساز امیگریشن معاملے پر مسودہ قانون تیار کرنے میں مصروف ،ایوانِ نمائندگان میں پیش کیا جائے گا

جمعہ جون 12:46

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) کئی روز سے جاری کڑی تنقید اور دباو کے بعد صدر ٹرمپ نے بالآخر ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے جس کے تحت غیر قانونی طریقے سے امریکہ میکسیکو سرحد پار کرنے والے خاندانوں سے ان کے بچوں کو الگ کرنے کی پالیسی ختم کردی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا کا کہنا تھا کہ انہیں خاندانوں کو جدا ہوتے دیکھنا اچھا نہیں لگ رہا تھا۔

لیکن ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے اس پالیسی کو ختم کیے جانے کے باوجود بظاہر یہ مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آرہا اور یہ واضح نہیں کہ ٹرمپ حکومت اب غیر قانونی تارکینِ وطن سے کیسے نبٹے گی ادھرری پبلکن قانون ساز امیگریشن کے معاملے پر دو الگ الگ مسودہ قانون تیار کرنے میں مصروف ہیں جنہیں ایوانِ نمائندگان میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :