زرعی ماہرین کی درجہ حرارت میں اضافہ کے پیش نظر ترشاوہ باغات کو 10 سی15 دن اور آم کے باغات کو 12 سی14 دن کے وقفہ سے آبپاشی کرنے کی ہدایت

جمعہ 22 جون 2018 12:48

فیصل آباد۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) ماہرین زراعت نے درجہ حرارت میں اضافہ کے پیش نظر ترشاوہ باغات کو 10 سی15 دن اور آم کے باغات کو 12 سی14 دن کے وقفہ سے آبپاشی کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ مختلف بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے حملہ سے بچائو سمیت پودوں و پھلوں کیلئے پیشگی حفاظتی اقدامات میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے تاکہ پیداوار کو نقصان سے بچاناممکن ہو سکے ۔

انہوںنے کہاکہ اگر باغات میں کوئی پھل زمین پر گرچکے ہیں تو انہیں فوری طور پر جمع کرکے زمین میں دبادیاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ باغبان بغور کیڑوں کے حملے کا جائزہ لیتے رہیں اور پھل اتارنے کا عمل مکمل ہونے تک پھل کی مکھی کے انسداد کی تدابیر بھی جاری و ساری رکھیں ۔انہوںنے کہاکہ اگر پھندوں میں مکھی کی تعدادزیادہ ہوتو محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملہ یاماہرین زاعت کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کاسپرے کیاجائے۔

انہوںنے کہاکہ باغبان بورڈ مکسچر بنانے کیلئے ایک کلو گرام ان بجھا چونا اور ایک کلوگرام نیلا تھوتھا 100لیٹر پانی میں ملاکر بیماری سے متاثرہ پودوں پر سپرے کریں ۔ انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ایگریکلچرل فری ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :